کھڈکوچہ، دھماکے سے مدینہ ہوٹل مکمل تباہ، قریبی گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے،علاقے میں خوف و ہراس

مستونگ(مانیٹرنگ ڈیسک)پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق مستونگ کی تحصیل کھڈکوچہ کے علاقے ریکی بوز میں کوئٹہ کراچی شاہراہ پر گزشتہ شام نامعلوم مسلح افراد نے پرانے مشہورمدینہ ہوٹل کو مبینہ بم دھماکے سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ہوٹل کی عمارت مکمل طور پر زمین بوس ہوگئی۔ دھماکے سے ملحقہ پرچون کی دکان بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ قریبی ٹیوب ویلوں کی تقریباً 250 سولر پلیٹس ناکارہ ہوگئیں۔ دھماکے کی شدت سے قریبی گھروں کی کھڑکیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔دھماکے میں کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ، پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں