اگر خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال خراب ہوئی تو معاملات گورنر راج یا ایمرجنسی کی طرف بھی جا سکتے ہیں، بلاول
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زراری نے کہا ہے کہ گورنر راج اور ایمرجنسی آئینی آپشن ہے اور وفاق اس کیلئے تیار بھی تھا لیکن پیپلز پارٹی نے مشورہ دیا کہ گورنر راج اور ایمرجنسی سے پہلے مسئلے کا سیاسی حل ڈھونڈنے کی کوشش کی جائے۔بلدیہ عظمیٰ کراچی کے تحت ہارون آباد میں سیوریج واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ ون کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ پی ٹی آئی کو قائل کرنے کی کوشش کریں گے کہ اپنے لانگ مارچ کی کامیابی کو مانیں اور مارچ ختم کریں۔بلاول بھٹو زرداری نے تحریک انصاف کو مشورہ دیا کہ وہ سیاسی اور دہشت گردی سے متعلق معاملات کو الگ رکھیں، کیونکہ جب آپ سیاست پر توجہ دیتے ہیں تو خیبر پختونخوا میں دہشت گردی بڑھ جاتی ہے، پیپلز پارٹی کا مؤقف ہے کہ دہشت گردی کا مقابلہ مل کر کرنا ہوگا۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کی، اس بار جو کام ہو رہا ہے وہ تاریخ میں کبھی نہیں ہوا۔


