مغربی بلوچستان میں سڑک کنار ے نصب بم پھٹنے سے ایرانی پاسداران انقلاب کے 5 اہلکار جان سے گئے

ویب ڈیسک : مغربی بلوچستان کے علا قے زاہدان میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے پاسداران انقلاب کے 5 اہلکار جان سے گئے۔ایرانی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب کی زمینی افواج کے جنوب مشرقی قدس ہیڈکوارٹر کے مطابق زاہدان کے قریب دھماکا سڑک پر اس وقت ہوا جب سیکیورٹی قافلہ وہاں سے گزر رہا تھا۔یہ حملہ اس علاقے میں ہونے والی حالیہ جھڑپوں کے بعد ہوئی جس میں سیکیورٹی فورسز نے متعدد مسلح افراد کومارنے کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ تاہم بیان میں کسی تنظیم کا نام نہیں بتایا گیا۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حملے کے ذمہ دار عناصر کی شناخت، تعاقب اور گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی۔

ترکی کی خبر رساں ایجنسی نے بھی ایرانی حکام کے حوالے سے ایک اہلکار کی ہلاکت اور سڑک کنارے بم دھماکے کی تصدیق کی تھی۔ دوسری جانب ایران انٹرنیشنل نے مقامی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ زاہدان کے قریب ایک حملے میں پاسداران انقلاب قدس فورس سے وابستہ فاطمیون ملیشیا کے پانچ اہلکار جاں بحق ہوئے۔

خیال رہے کہ امغربی بلوچستان کے علاقے میں حالیہ دنوں کے دوران مسلح جھڑپوں اور سکیورٹی کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے ایرانی حکام نے جمعرات کو بھی ایک کارروائی میں چھ مسلح افراد مارنے کا دعویٰ کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں