گوادر میں دہشت گردی کی کارروائی ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین کرتے ہیں، سرفراز بگٹی
وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ایک جاری بیان میں کہا ہے کہ گوادر میں دہشت گردی کی کارروائی ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین کرتے ہیںاور سات دہشت گردوں کی ہلاکت پر فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہیں ۔ سرفراز بگٹی نے مزید کہا ہے کہ بلوچستان میں بدامنی پھیلانے کی کوششیں ناکام ہوں گی دہشت گردی کے خاتمے کے بغیر امن و استحکام اور صوبے کی ترقی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
Load/Hide Comments


