وزیراعظم کی کراچی تا مالدیپ براہ راست پروازیں چلانے کی ہدایت ،دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم بڑھانے کا اعلان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی اور مالدیپ کے درمیان براہ راست پروازیں چلانے کی ہدایت کردی۔پاکستان اور مالدیپ کے درمیان اقتصادی تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہوگیا، دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالرز سے 20 کروڑ ڈالرز تک پہنچانے کا اعلان کیا گیا ہے۔پاکستان مالدیپ بزنس فورم میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعاون کے معاہدوں پر دستخط ہوئے جہاں وزیراعظم شہباز شریف اور مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو سمیت اعلیٰ حکام کی شرکت کی۔ مالدیپ کے صدر کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر گفتگو۔تقریب سے خطاب میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا مالدیپ اور پاکستان کے درمیان میری ٹائم شپنگ ضروری ہے۔مالدیپ کے صدر نے پاکستانی کمپنیوں کو مالدیپ میں نئی ٹیکنالوجی لانے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے لیے اقتصادی مواقع موجود ہیں، تعلیم، سیاحت سمیت بہت سے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے