ژوب میں انٹرنیٹ کی بندش پر اظہار تشویش ،ضلع کی انٹرنیٹ سروس فوری بحال کیا جائے،پشتونخوامیپ

ژوب ( پ ر) پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع ژوب کے ضلعی پریس ریلیز میں انٹرنیٹ کی مسلسل دو ہفتوں سے زیادہ بندش پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس جدید دور میں بھی انٹرنیٹ کی بندش کے باعث تمام معالات زندگی خاص کر تعلیمی ، کاروباری، بینکنگ نظام مفلوج ہوکر رہ گیا ہے ۔ ژوب میں پاکستان ٹیلی کمیونیکشن کی جانب سے کوئی نوٹیفکیشن اور نہ ہی کوئی خاص وجہ یا اعلان کیئے بغیر انٹرنیٹ بند کرنا سمجھ سے بالاتر ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ عوامی مشکلات کا ازالہ کرتے ہوئے پشتونخوامیپ متعلقہ اداروں سے انٹرنیٹ بحالی کا مطالبہ کرتی ہے اور واضح کرتی ہے کہ انٹرنیٹ کی بندش سے ہمارے عوام اور بالخصوص طلباءکو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے آن لائن علمی سلسلے کا انحصار انٹرنیٹ پر ہے اور انٹرنیٹ کی بندش کا فیصلہ نہ صرف علم دشمنی بلکہ عوام دشمنی کے مرتکب ہے جسے فوری طور پر واپس لیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں