آواران،جھائو واجہ باغ بازار کا مشترکہ واٹر سپلائی منصوبہ 4 سال سے التواءکا شکار، دکاندار اور عوام شدید مشکلات میں مبتلا

آواران(نمائندہ انتخاب )تحصیل جھائو کے اہم تجارتی مرکز واجہ باغ بازار کا مشترکہ واٹر سپلائی منصوبہ گزشتہ چار سال سے مسلسل تعطل اور التواءکا شکار ہے، جس کی وجہ سے بازار کے دکانداروں اور عام شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی شدید قِلّت کا سامنا ہے۔یہ اہم واٹر سپلائی منصوبہ سال 2022 میں عوامی و تجارتی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے شروع کیا گیا تھا، تا ہم چار برس کا طویل عرصہ گزرنے کے باوجود اب تک نا مکمل ہے۔ حیران کن اور تشویشناک امر یہ ہے کہ اس اسکیم کے بعد شروع ہونے والے دیگر واٹر سپلائی منصوبے مکمل ہو کر فعال بھی ہو چکے ہیں، لیکن واجہ باغ بازار کا مشترکہ منصوبہ متعلقہ حکام اور ٹھیکیدار کی عدم توجہی کے باعث التواءکا شکار ہے۔واجہ باغ بازار میں پانی کی عدم دستیابی کے باعث دکانداروں، ہوٹل مالکان اور آنے والے خریداروں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ واجہ باغ بازار کی دکاندار برادری، تاجر اتحاد اور علاقہ مکینوں نے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ (PHE)، ڈسٹرکٹ انتظامیہ اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سال 2022 سے زیرِ التواءاس مشترکہ واٹر سپلائی منصوبے کی تاخیر کا فوری نوٹس لیا جائے۔ بعد میں شروع ہونے والی سکیموں کی تکمیل کے باوجود اس منصوبے میں حائل رکاوٹوں اور غفلت کی تحقیقات کی جائیں۔ نامکمل کام کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کروا کر واجہ باغ بازار کو فوری پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے