سونمیانی وندر، شارجہ ہوٹل کے قریب مسافر کوچ اور موٹر سائیکل میں تصادم ، 3افراد جاں بحق ہو گئے

سونمیانی وندر(نمائندہ انتخاب)وندر، شارجہ ہوٹل کے قریب مسافر کوچ اور موٹر سائیکل کے درمیان خوفناک تصادم 3 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ N-25 پر شارجہ ہوٹل کے قریب مسافر کوچ اور موٹر سائیکل کے درمیان خوفناک تصادم کے باعث دونوں گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی۔ حادثے میں تین افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع تاہم تاحال جاں بحق افراد کی شناخت اور حادثے میں ہلاکتوں کی حتمی تصدیق ہونا باقی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی چیئرمین میونسپل کمیٹی وندر امام بخش براہ، سیکرٹری عنایت راٹھور کی ہدایت پر فائر بریگیڈ کی گاڑیاں اور عملہ موقع پر پہنچ گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں