کوئٹہ ،بولان میں نامعلوم افراد کا ہزارہ برادری پر حملہ، ایک نوجوان جاں بحق، دو شدید زخمی

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)کوئٹہ کے نواحی علاقے بولان میں پکنک منا کرواپس کوئٹہ آنے والے ہزارہ نوجوانوں پر نامعلوم افراد کے حملے میں مصطفیٰ نامی نوجوان جاں بحق جبکہ دو نوجوان شدید زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاﺅن (خالق آباد )کے رہائشی 6نوجوان بولان پکنک منانے کے بعد واپس کوئٹہ آرہے تھے کہ راستے میں نامعلوم مسلح افرد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، فائرنگ سے ایک نوجوان مصطفی ولد نادر علی جاں بحق ہو گیا جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے ۔واقعے کے بعد لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔درایں اثنا بلوچستان شیعہ کانفرنس کے وفد نے ہسپتال کا دورہ کرکے زخمیوں کی عیادت کی اور واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔پولیس مزید تفتش کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں