ٹکری مجیب کھیازئی کا قتل افسوسناک، قبائلی شخصیات کو نشانہ بنانا قابلِ مذمت عمل ہے، نواب ثناءاللہ زہری
کوئٹہ(این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما، سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اور چیف آف جھالاوان نواب ثنائ اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ ممتاز قبائلی رہنما ٹکری مجیب کھیازئی کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا کہ ٹکری مجیب کھیازئی کی شہادت ایک بڑا سانحہ ہے، جس سے ان کے خاندان، قبیلے اور علاقے کے لوگوں کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے گناہ اور معزز قبائلی شخصیات کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت عمل ہے غم کی اس گھڑی میں وہ سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
Load/Hide Comments


