خضدار سے ملنے والی تین لاشوں کی شناخت ہوگئی، تینوں افراد اسما جتک کے والد کے قتل مقدمے میں نامزد ملزمان تھے

خضدار(بیورورپورٹ)پولیس ذرائع کے مطابق خضدار کے علاقے فیروز آباد سے تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں پولیس نے لاشوں کو اپنی تحویل میں لیکرٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو خضدار کے علاقے فیروز آباد سے تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں ہیں جنہیں پولیس نے تحویل میں لیکر شناخت کے لیے ہسپتال منتقل کردیا جہاں لاشوں کی شناخت ظفراللہ ولد مستی خان حسرانی سکنہ زہری، شفیع محمد ولد علی محمد جمالزئی اور نادر خان مگسی کے ناموں سے ہوئی ہے ۔تینوں افراد اسماء جتک کے والد کے قتل میں نامزد تھے ۔مزید کاروائی پولیس کر رہی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں