جھل مگسی کوٹڑہ میں دیور کے ہاتھوں دو بچوں کی ماں بے دردی سے قتل، ملزم فرار لاش، لواحقین کا احتجاج
ڈیرہ مراد جمالی ( این این آئی )جھل مگسی کوٹڑہ میں دیور کے ہاتھوں دو بچوں کی ماں بے دردی سے قتل ملزم فرار لاش گنداواہ پوسٹ مارٹم کے سول اسپتال منتقل ڈاکٹرز نہ ہونے کی وجہ سے پوسٹ مارٹم نہ ہونے پر لواحقین کا شدید احتجاج گنداواہ نوتال روڈ بلاک ٹریفک معطل ہو گئی۔ پولیس کے مطابق گزشتر شب جھل مگسی پولیس تھانہ کوٹڑہ کی حدود میں مبینہ طور پر دیور عامر حسین نے کلہاڑیوں کی وار کے اپنی بھابھی زوجہ محرم خان بروہی جوکہ دو بچوں کی ماں تھی بے دردی سے قتل کر کے فرار ہوگیا واقعے کی اطلاع پر ورثاء اور مقامی پولیس موقع پر پہنچ کر لاش کو ڈی ایچ کیو گنداواہ منتقل کردیا گیا تاہم ڈاکٹرز نہ ہونے کی وجہ سے مقتولہ کا پوسٹ مارٹم نہ ہونے پر ورثاء نے شدید احتجاج کرتے ہوے گنداواہ نوتال روڈ بلاک کردی جس سے ٹریفک کی روانگی معطل ہوگئی واقعے کی اطلاع پر ڈی ایس پی وپولیس کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور مظاہرین کو یقین دہانی پر احتجاج ختم کروایا گیا ادھر کوٹڑہ پولیس نے ورثاء کی مدعیت میں واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کیلئے کوششیںتیز کردی ہے


