خضدار،موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں عروج پر،شہری عدم تحفظ کا شکار،پولیس خواب خرگوش میں ہے، نیشنل پارٹی

خضدار(بیورورپورٹ)نیشنل پارٹی تحصیل خضدارنے خضدار شہر میں موٹر سائیکل چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئے روز چوری اور ڈکیتی کے واقعات سے شہری اپنی قیمتی اشیاء بالخصوص موٹر سائیکلوں سے محروم ہو رہے ہیں تحصیل ترجمان نے کہا کہ خضدار سٹی اور مضافاتی علاقوں سنی کھٹان، کانک، خیراوہ، باجکی، تیغ، فیروز آباد، حاجی عبداللہ شاہ روڈ،ورکرز اسکول ایریا، سبزی منڈی، جعفر آباد اور کوشک میں موٹر سائیکل چوری روز کا معمول بن چکا ہےانہوں نے کہا کہ افسوسناک امر ہے کہ چار دن کے اندر لیویز لائن کے عقب تیغ کے علاقے میں ایک غریب مزدور شمس الدین کی دو موٹر سائیکلیں چوری ہو گئی جو اس نے اپنی خون پسینے کی کمائی سے خریدی تھی جب لیویز لائن کے عقب سے موٹر سائیکلیں محفوظ نہیں تو دور دراز علاقوں کا کیا حال ہوگانیشنل پارٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ مزدور شمس الدین کی دونوں موٹر سائیکلیں فوری برآمد کی جائےڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی خضدار پولیس گشت کو شہر میں موثر بنائیں اور سنی، کانک اور کوشک کے داخلی راستوں پرناکہ قائم کی جائیں بصورت دیگر پارٹی متاثرہ شہریوں کے ہمراہ خضدار پریس کلب کے سامنے سخت احتجاج کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں