لاڑکانہ میں فائرنگ سے باپ اور 3 بیٹوں سمیت 5 افراد جاں بحق

لاڑکانہ (مانیٹرنگ ڈیسک)پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق لاڑکانہ میں فائرنگ سے باپ اور 3 بیٹوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔فائرنگ کا واقعہ رتوڈیرو کے جیکب آباد روڈ پر پیش ا?یا جہاں نامعلوم مسلح ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں باپ اور تین بیٹے بھی شامل ہیں جب کہ فائرنگ سےا یک راہ گیر بھی جاں بحق ہوگیا۔واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں