تربت کے علاقے مچھلی مارکیٹ میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر تیزاب پی کر اپنی جا ن کا خاتمہ کرلیا
تربت(این این آئی )تربت کے علاقے مچھلی مارکیٹ میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر تیزاب پی کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا ۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق خاتون کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی، تاہم وہ دورانِ علاج جانبر نہ ہو سکیں۔پولیس کے مطابق ابتدائی معلومات کے تحت واقعہ مبینہ طور پر گھریلو ناچاقی کے باعث پیش آیا۔ پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔
Load/Hide Comments


