نوشکی، شہر میں مسلح افراد کا موٹر سائیکلوں پر گشت، فائرنگ اور طارق چوک پر پولیس اہلکاروں سے اسلحہ چھیننے کی اطلاعات
نوشکی (آن لائن) شہر میں مسلح افراد کی موٹر سائیکلوں پر گشت، فائرنگ اور طارق چوک پر پولیس اہلکاروں سے اسلحہ چھیننے کی اطلاعات کے بعد شہر کی دکانیں بند ہونا شروع ہوگئیں۔ذرائع کے مطابق نجی بینک کے سامنے فائرنگ کرکے سکیورٹی کیمرا ناکارہ بنانے کی بھی اطلاع ہے، جبکہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سکیورٹی فورسز کا شہر میں داخل ہوگئے گشت کا سلسلہ جاری ہے۔مسلح افراد کی شہر میں داخل ہونے کی اطلاع اور سکیورٹی فورسز کے پہنچنے کی صورت میں شہر خالی ہونا شروع ہوگیا دکانداروں نے اپنے دکانیں بند کردئیے، علاقے میں شدید خوف وہراس کا ماحول ہے۔
Load/Hide Comments


