پاکستان کی آبادی 25کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے ، نئے صوبے ناگزیر ہیں،بابر یوسفزئی

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)معاون برائے محکمہ داخلہ بابر یوسفزئی نے میڈیا کو انٹرویودیتے ہوئے کہا کہ بحیثیت سیاسی طالب علم میں یہ سمجھتا ہوں کے پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی کو دیکھتے ہوئے زیادہ سے زیادہ صوبے اور یونٹس بنانے چاہئیں۔1971،72میں جب پاکستان کے صوبے بنائے گئے تھے اس وقت پاکستان کی آبادی 5کروڑ تھی اب یہ آبادی بڑھ کر 25کروڑ سے متجاوز ہو چکی ہے،جتنے زیادہ صوبے بنیں گے ،یونٹس قائم ہونگے ان سے عوام کو سہولیات کی فراہمی میں آسانی پیدا ہوگی ، بلوچستان رقبے کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے، یہ پاکستان کے44فیصد رقبے پر پھیلا ہو اہے، اس کا دارالحکومت کوئٹہ میں موجود ہے مکران و دیگر دور دراز علاقوں سے آنے والے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،زیادہ صوبے بنیں گے ان کے زیادہ دارالحکومت بنیں گے تو لوگوں کیلئے سہولیات پیدا ہونگی ، مجھے پوری امید ہے کہ پاکستان کی عوام نئے صوبے بنانے کے فیصلے کو سراہے گی اور ریاست کا ساتھ دے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے