کچھی،بھاگ میں نامعلوم افراد کاسٹی پولیس تھانے پر ڈرون حملہ،جانی نقصان نہیں ہوا، پولیس
بھاگ (آن لائن)پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق کچھی کے علاقے بھاگ میں نامعلوم افراد کی جانب سے سٹی پولیس تھانے پر ڈرون حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں تھانے کی عمارت کو جزوی نقصان پہنچا، تاہم خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس ذرائع کے مطابق ڈرون حملے کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کرتے ہوئے سکیورٹی مزید سخت کر دی۔ واقعے کے بعد شہر اور گردونواح میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
Load/Hide Comments


