تربت اور تمپ میں دو مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق

تربت(نمائندہ انتخاب) تمپ کی نہنگ ندی سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے، جس کی شناخت آدم ولد ولید سکنہ آسیا آباد کے نام سے کرلی گئی ہے۔ جبکہ تربت کے نواحی علاقے دیات میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ مقتول کی شناخت ساکم ولد فتح محمد کے نام سے ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں