امریکا کے ساتھ مذاکرات کے لیے اپنی شرائط پاکستان اور قطر جیسے ثالث ممالک کے حوالے کر دی ،ایرانی حکام
ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات کے لیے ایران نے اپنی شرائط پاکستان اور قطر جیسے ثالث ممالک کے حوالے کر دی ہیںعرب ذرائع ابلاغ کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں محسن رضائی نے واضح کیا کہ خطے میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی چھیڑی ہوئی اس جنگ سے نکلنے کے لیے صدر ٹرمپ کے پاس ایرانی شرائط کو تسلیم کرنے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے تصدیق کی ہے کہ اس وقت قطری اور پاکستانی ثالثوں کے ساتھ ایرانی ٹیم کی مشاورت کا عمل مسلسل جاری ہے اور امریکا تک پہنچانے کے لیے اپنا حتمی موقف اور شرائط ثالثوں کے سپرد کر دی ہیں۔محسن رضائی نے امریکی قیادت کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ ایران کسی بھی بڑی اور فیصلہ کن جنگ سے پیچھے نہیں ہٹے گا اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دی جانے والی دھمکیوں کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوگا


