خضدر و گرد و نواح میں مہنگائی میں اضافہ، پرائس کنٹرول کمیٹی غائب، عوام مشکلات کا شکار

خضدار(بیورورپورٹ)خضدار شہر وگردونواح میں خودساختہ مہنگائی پر قابو نہ پایا جاسکا دکانداروں نے اپنی من مانی ریٹس مقررکر کے گاہکوں کو ذہنی مریض بنا دیا ہے خوردونوش کی اشیاءسمیت سبزی فروٹ اور گوشت کی قیمتوں میں خود ساختہ ریٹس لاگو ہیں جس سے عوام دونوں ہاتھوں سے لٹ رہی ہے تفصیلات کے مطابق خضداربازار میں ہر دکاندار کا اپنا ریٹ ہے پرائس کنٹرول انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ سرکاری نرخ نامہ کہیں نظر نہیں آتا منافع خوروں ذخیرہ اندوزوں اور قصابوں نے اپنی حکمرانی قائم کر رکھی ہے جبکہ پرائس کنٹرول کمیٹی مکمل طور پر غیر فعال ہوکر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہےعوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ مصنوعی مہنگائی کے خلاف سخت ایکشن لے کر سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور ناجائز منافع خوری کرنے والوں کے خلاف بھاری جرمانے عائد کرکے انہیں سخت سزائیں دی جائے تاکہ آئندہ عوام مزید لوٹنے سے بچ سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں