کوئٹہ میڈیکل ٹیسٹ 2026، اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ ویسٹ کابیوٹمز میں قائم مختلف امتحانی مراکز کا دورہ، انتظامات کا جائزہ
کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ویسٹ منیر احمد درانی کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ ویسٹ عبدالقیوم محمد حسنی نے کوئٹہ میڈیکل ٹیسٹ 2026 کے سلسلے میں بیوٹمز میں قائم مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور امتحانات کے انعقاد کے لیے کیے گئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ ویسٹ عبدالقیوم محمد حسنی نے بیوٹمزمیں قائم مختلف امتحانی مراکز میں امیدواروں کی آمد، داخلے کے عمل، امتحانی ہالز، سکیورٹی انتظامات، عملے کی موجودگی، نظم و ضبط اور امیدواروں کو فراہم کی جانے والی بنیادی سہولیات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے امتحانی عملے اور متعلقہ انتظامی حکام سے امتحان کے انعقاد سے متعلق تفصیلات بھی معلوم کیں۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ ویسٹ عبدالقیوم محمد حسنی نے متعلقہ حکام اور امتحانی عملے کو ہدایت کی کہ امتحان کے دوران شفافیت، نظم و ضبط اور میرٹ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ امیدواروں کو امتحانی عمل کے دوران کسی قسم کی غیر ضروری دشواری کا سامنا نہیں ہونا چاہیے اور تمام انتظامات مقررہ ضابطہ کار کے مطابق مکمل کیے جائیں۔انہوں نے سکیورٹی اہلکاروں کو بھی ہدایت کی کہ بیوٹمز میں قائم امتحانی مراکز اور ان کے اطراف سکیورٹی کے مو¿ثر انتظامات برقرار رکھے جائیں، غیر متعلقہ افراد کے داخلے کی روک تھام کی جائے اور امیدواروں کو پ±رامن ماحول فراہم کیا جائے تاکہ وہ اطمینان کے ساتھ اپنا امتحان دے سکیں۔اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ ویسٹ نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے امتحانات کے شفاف اور پ±رامن انعقاد کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں اور اس حوالے سے متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل تعاون اور رابطہ برقرار رکھا جائے گا۔انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ امتحانی مراکز میں صفائی، پینے کے پانی اور دیگر بنیادی سہولیات کی دستیابی کو بھی یقینی بنایا جائے تاکہ امیدواروں کو امتحان کے دوران کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔دورے کے اختتام پر اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ ویسٹ نے بیوٹمز میں قائم امتحانی مراکز میں مجموعی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ افسران اور عملے کو ہدایت کی کہ امتحان کے اختتام تک انتظامی اور سکیورٹی امور کی مسلسل نگرانی جاری رکھی جائے۔


