ہرنائی، 5 کوئلہ کانوں کی مشینری نذرِ آتش، 3 انجن اور 2 کمپریسر سمیت دیگر سامان جلنے سے لاکھوں مالیت کا نقصان، پولیس ذرائع

ہرنائی(مانیٹرنگ ڈیسک)پولیس ذرائع کے مطابق طالب لیز کوئلہ مائنز ایریا میں نامعلوم مسلح افراد نے پانچ کوئلہ کانوں میں نصب مشینری کو آگ لگا کر نذرِ آتش کر دیا۔ اس تخریبی کارروائی میں تین انجن اور دو کمپریسر سمیت قیمتی مشینری جل کر راکھ ہو گئی، جبکہ ٹھیکیداران عبدالخالق، حضرت، محمد نبی، شیخ محمد اور نجیب کی کوئلہ کانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ اس واقعے کے نتیجے میں ٹھیکیداروں کو لاکھوں روپے کے مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی اہلکاروں کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور ملزمان کی تلاش کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے