سیکورٹی فورسز نے قلات میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 5عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا، 23مغوی بازیاب کر لئے ، بابر یوسفزئی

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)معاون برائے محکمہ داخلہ بابر یوسفزئی نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ بہادر سیکورٹی فورسز نے قلات میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 5عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا، 23مغوی بازیاب کرا لئے گئے ،یہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے ۔میں تمام بہادر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جس طریقے سے وہ دن رات اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں،اس پر جتنا بھی خراج تحسین پیش کیا جائے کم ہے، بلوچستان سے جلد از جلد کالعدم تنظیموں ، ان کے شدت پسندوں اور سہولت کاروں کا خاتمہ ہوگا، صوبے بھر میں امن ہوگا،کوئٹہ کراچی شاہراہ بحال ہوگی اور تاجر ، کسان ،مسافر پر امن سفر کر سکیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں