تمپ اور دشت میں فائرنگ کے دومختلف واقعات میں 2افراد قتل

تربت( نمائندہ انتخاب) تمپ اور دشت میں فائرنگ کے 2مختلف واقعات میں 2افراد جان بحق، تحصیل دشت کے علاقہ کنچتی اور تولگی لنک روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا اورفرار ہوگئے، مقتول کی شناخت عبدالوہاب ولد لال بخش سکنہ چیری کنچتی حال بہمن کے نام سے کی گئی، جبکہ ضلع تمپ کے علاقہ رودبن میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے شے حق ولد محمد عظیم سکنہ خشک آباد رودبن جان بحق ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں