کیچ کے علاقے کلاتک نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، سندھ کے رہاشی دو افراد جاں بحق ہوگئے ، پولیس
تربت(نمائندہ انتخاب)کیچ کے علاقے کلاتک میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کلاتک آر ایچ سی کے سامنے پیش آیا، جہاں دونوں افراد کیلے کا ٹھیلہ لگا کر کیلے فروخت کررہے تھے۔ فائرنگ کے نتیجے میں دونوں افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت صدام ولد عبدالحق رند، سکنہ شہید بینظیر آباد سندھ، اور ظہیر علی ولد کبیر علی، سکنہ کشمور سندھ کے ناموں سے ہوئی ہے۔واقعے کے بعد پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر تربت ٹیچنگ ہسپتال منتقل کرنے کا عمل شروع کردیا، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
Load/Hide Comments


