تربت، حامد سید کی بازیابی کے لیے اہلخانہ کی اپیل، تربت پریس کلب میں پریس کانفرنس
تربت (انتخاب نیوز) بلیدہ کوچگ کے رہائشی حامد سید کی والدہ، اہلیہ اور ہمشیرہ نے تربت پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بدھ 23 ستمبر 2026 کو بلیدہ کوچگ میں حامد سید اپنے کھجور کے زرعی باغ میں کام کر رہے تھے کہ دو موٹرسائیکل پر سوار چار نامعلوم مسلح افراد انہیں اپنے ساتھ لے گئے۔اہلخانہ نے پریس کانفرنس کے ذریعے نامعلوم مسلح افراد سے اپیل کی کہ حامد سید کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فوری طور پر رہا کیا جائے۔ حامد سید ان کے گھر کا واحد کفیل ہے اور زرعی باغ میں محنت مزدوری کرکے اپنے خاندان کی کفالت کر رہے تھے ان کی عدم موجودگی سے اہلخانہ شدید پریشانی اور مشکلات سے دوچار ہیں۔اہلخانہ نے متعلقہ حکام سے بھی مطالبہ کیا کہ حامد سید کی بازیابی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔
Load/Hide Comments


