تربت، نیو دیہات گیبن میں گھر پر دھما کہ، سولر پینل کو نقصان
تربت(انتخاب نیوز)نیو دیہات گیبن میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ماسٹر ممتاز ولد ماسٹر امید علی کے گھر کو مبینہ طور پر دھما کے کا نشانہ بنایا۔ واقعے کے بعد نامعلوم افراد نے گھر کے سولر پینل پر فائرنگ کرکے اسے بھی نقصان پہنچایا۔ واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔
Load/Hide Comments


