خضدارمیں بڑی پیشرفت زمینداروں کے دیرینہ مسئلہ حل ضلعی انتظامیہ کےسربراہ کی مدبرانہ حکمت عملی زمینداروں نے شٹرڈائون اور پہیہ جام ہڑتال کی کال واپس لے لی

خضدار(بیورورپورٹ)جھالاوان زمیندار ایکشن کمیٹی اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان جاری ڈیڈ لاک بالآخر ختم ہو گیا زمیندار ایکشن کمیٹی ضلعی چیئرمین عبدالوہاب غلامانی کی قیادت میں جھالاوان کے تمام تحصیلوں کے نمائندوں پر مشتمل وفد نے ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی سے ان کے دفتر میں اہم ملاقات کی ملاقات میں یوریا کھاد پر پابندی اور زمینداروں کو درپیش مشکلات پر سیر حاصل گفتگو ہوئی اس موقع پر اے ڈی سی علم الدین تاجک شہری ایکشن کمیٹی کے چیئرمین بشیر احمد جتک، بازار صدر حافظ حمید اللہ مینگل اور فرٹیلائزر ڈیلرز بھی موجود تھےڈپٹی کمشنر خضدار نے اس موقع پر زمیندار دوست اقدام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ زمینداروں کا مسئلہ حکومت کی اولین ترجیح ہے انہوں نے بتایا کہ اب یوریا کی منصفانہ تقسیم کے لیے جدید ڈیجیٹل پورٹل سسٹم متعارف کرایا جا رہا ہے ہر بوری پر QR کوڈ ہوگا اور شناختی کارڈ پر کھاد دی جائے گی تاکہ ذخیرہ اندوزی اور بلیک مارکیٹنگ کا خاتمہ ہو سکےڈپٹی کمشنر خضدارکی اس شفاف اور زمیندار دوست پالیسی پر جھالاوان زمیندار ایکشن کمیٹی نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے شٹر ڈاو¿ن ہڑتال اور روڈ بلاک کی کال فوری طور پر واپس لے لی زمیندار رہنماو¿ں نے ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق ساسولی کے اس احسن اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ خضدار کے ہزاروں زمینداروں کے لیے امید کی نئی کرن ہے۔ اور اس پرطعن ومن عملدارآمد ہونی چاہیئے اور اس فیصلے پرزمینداروں کےدیرینہ مسلے حل ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں