بلوچستان حکومت کی جانب سے عوام کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، بابر یوسفزئی
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)معاون برائے محکمہ داخلہ بابر یوسفزئی نے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان حکومت کی جانب سے عوام کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔صوبہ بھر میں 30 روز کے لیے عوامی مقامات پر ہر قسم کے اسلحے کی نمائش، نمائشِ اسلحہ، اجتماع اور جلوس پر پابندی عائد کی گئی ہے، پانچ یا اس سے زائد افراد کے عوامی مقامات پر اجتماع، دھرنوں، ریلیوں، مظاہروں اور اسی نوعیت کی سرگرمیوں پر پابندی ہوگی، بلوچستان حکومت نے عوامی مقامات پر چہرہ ڈھانپنے، نقاب یا ایسا کوئی ذریعہ استعمال کرنے پر بھی پابندی عائد کی ہے جس سے کسی شخص کی شناخت میں رکاوٹ پیدا ہو، دفعہ 144 کا نفاذ 23 ستمبر 2026 سے فوری طور پر 30 روز کے لیے پورے بلوچستان میں ہوگا، قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف متعلقہ قوانین کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ضلعی انتظامیہ کو دفعہ 144 پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔موجودہ اقدامات کا مقصد عوامی امن، سکون، قانون و نظم اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔


