قلات میں 5 دہشت گرد ہلاک جبکہ 23 مغوی افراد کو بازیاب کرالیا، آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ قلات کے قریب این 25 پر دہشت گردوں کی عوامی آمدورفت میں خلل ڈالنے کی کوشش ناکام بنادی گئی سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے این 25 پر اغوا، بھتہ خوری اور گاڑیاں چھیننے کے لیے چیک پوسٹ قائم کررکھی تھی۔  آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو کلیئر کیا اور وہاں سے 23 مغوی افراد کو بحفاظت بازیاب کرالیا۔کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے 6 ٹرک، 3 بسیں اور 2 کاریں بھی برآمد کی گئیں جبکہ بڑی تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد قبضے میں لے لیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں