مستحق لوگوں کو ایل پی جی پر بی آئی ایس پی کے ذریعے ریلیف دیں گے، وزیر پیٹرولیم
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ مستحق لوگوں کو ایل پی جی پر بی آئی ایس پی کے ڈیٹا پر ریلیف دیں گے۔عالمی منڈی کے مطابق ایل پی جی کی 450 روپے فی کلو قیمت بنتی ہے، چند عناصر نے ایل پی جی پر منافع خوری کی لیکن سستی ایل پی جی فراہم کریں گے۔ایل پی جی کی درآمد کو مسابقت کی بنیاد پر کھول رہے ہیں، تمام کمپنیاں اپنی ویب پر ایل پی جی کا ریٹ لگائیں گی، مقامی ایل پی جی کی فراہمی آکشن کے ذریعے کریں گے۔ مستحق لوگوں کو ایل پی جی پر بی آئی ایس پی کے ڈیٹا پر ریلیف دیں گے، کوشش ہے کہ ملک میں دسمبر جنوری میں گیس کی فراہمی برقرار رکھیں۔دوسری جانب وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت ہے کہ عوام پر بوجھ نہ آئے، عوام پر بوجھ کو کم کیا جا رہا ہے، ایل پی جی پر فیصلوں کی کابینہ نے منظوری دی ہے۔
Load/Hide Comments


