علیمہ خان کو تھری ایم پی او کے تحت حراست میں لے لیا گیا، جیل منتقل
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پارٹی ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا دعویٰ ہے کہ علیمہ خان کو تھری ایم پی او کے تحت حراست میں لے لیاگیا ہے۔ علیمہ خان اپر مال میں واقع اپنے گھر سے جم جانے کے لیے نکلی تھیں کہ انہیں حراست میں لے لیا گیا۔ علیمہ خان کو لٹن روڈ پولیس نے حراست میں لیا اور ان کی گاڑی تھانے میں کھڑی ہے۔ علیمہ خان کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیاگیاہے۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 27 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔
Load/Hide Comments


