حکومت بلوچستان نے معذور سرکاری ملازمین کے لیے خصوصی کنوینس الاونس میں اضافہ کر دیا،نوٹیفکیشن جاری

کوئٹہ(این این آئی) حکومت بلوچستان نے معذور سرکاری ملازمین کے لیے خصوصی کنوینس الاو¿نس میں اضافہ کر دیا۔محکمہ خزانہ بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق خصوصی کنوینس الاو¿نس کی شرح 4 ہزار روپے ماہانہ سے بڑھا کر 10 ہزار روپے ماہانہ کر دی گئی ہے۔ نئی شرح یکم جولائی 2026 سے نافذ العمل ہوگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق یہ الاو¿نس معمول کے کنوینس الاو¿نس کے علاوہ دیا جائے گا۔ اس سہولت کے حقدار وہ سرکاری ملازمین ہوں گے جو معذور ملازمین کے کوٹے پر بھرتی ہوئے ہیں یا دورانِ ملازمت مجاز میڈیکل بورڈ کی جانب سے معذور قرار دیے گئے یا سرٹیفائیڈ ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں