کراچی میں ملزمان پولیس اہلکار سے وائرلیس چھین کر فرار ہوگئے

کراچی (انتخاب نیوز) کراچی میں شارع فیصل پر ایئر پورٹ کے قریب پولیس اہلکار سے وائرلیس سیٹ چھین لیا گیا۔ واقعے کا مقدمہ کانسٹیبل الطاف حسین کی مدعیت میں ایئر پورٹ تھانے میں درج کرلیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان اسٹارگیٹ سے ون وے آرہے تھے۔ فلائی اوورکٹ پر موجود ٹریفک پولیس اہلکاروں نے ون وے آنے پر ملزمان کو روکا۔ ملزمان نے موٹر سائیکل واپس موڑی اور پکڑنے پر وائرلیس سیٹ چھین کر فرار ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں