وزیراعلیٰ سندھ نے عیدالفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزاﺅں میں 120 دن کی معافی دیدی

کراچی (انتخاب نیوز) وزیراعلیٰ سندھ نے عید الفطر کے موقعے پر قیدیوں کی سزاﺅں میں کمی کا اعلان کر دیا۔ وزیر اعلیٰ نے سندھ کے جیلوں میں قید قیدیوں کی سزا میں 120 دن کی خصوصی معافی کی منظوری دی ہے۔ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ نے منظوری آئی جی جیل خانہ جات کی درخواست پردی، سزا معافی کا اطلاق قتل، جاسوسی، بغاوت، ریاست مخالف سرگرمی کے قیدیوں پر نہیں ہوگا۔زنا، اغوا، ڈکیتی، منشیات کے جرائم میں ملوث قیدی بھی معافی کے حقدار نہیں ہوں گے، نہ ہی مالی غبن اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے مقدمات میں سزا یافتہ قیدی معافی کے حقدار ہونگے۔ آئی جی جیل خانہ جات نے اپنے مراسلہ میں کہا کہ قیدیوں کی سزا معافی کا خصوصی اختیار وزیراعلیٰ کے پاس ہے، جیل خانہ جات قوانین 2019 کے رول 788 کے تحت قیدیوں 120 دن کی سزائیں معاف کی جاسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں