خضدار اور کچلاک دھماکے، وزیر اعظم کی شدید الفاظ میں مذمت
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی جانب سے بلوچستان کے علاقے خضدار اور کچلاک میں بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی، تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے حملوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ، انہوں نے جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی کی دعا اور اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار بھی کیا ،علاوہ ازیں وزیراعظم شہبازشریف نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا اور ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی بھی ہدایت کردی۔وزیراعظم شہبازشریف کاکہنا تھا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع خضدار میں ہونے والے بم دھماکے میں 2 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے تھے جبکہ کچلاک میں دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور 11 افراد زخمی ہوئے۔
Load/Hide Comments


