خیبر پختونخوا سے سمگلنگ ناکام، 195ملین روپے مالیت کی منشیات برآمد، 8ملزمان گرفتار
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)کسٹم انٹیلی جنس اور ایف سی کی خیبر پختونخوا میں مشترکہ کارروائی میں کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کی گئی، تفصیلات کے مطابق راج گل میں ناکہ بندی کے دوران کارروائی کی جس دوران ملزمان کے قبضے سے ساڑھے 6 کلوگرام آئس اور 130 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ کارروائی کے دوران 8 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزمان مزدوروں کا روپ دھار کر منشیات اسمگل کررہے تھے۔ذرائع کے مطابق منشیات کی قیمت عالمی مارکیٹ میں 195 ملین روپے ہے جب کہ مزید تفتیش کے لیے منشیات کو ملزمان سمیت کسٹم ہاو¿س پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


