سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ 1700روپے سستا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا اور آج فی تولہ سونا 1700 روپے سستا ہوگیا، کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 50 ہزار 200 روپے رہی۔تفصیلات کے مطابق سونے کی فی 10 گرام قیمت 1458 روپے کمی سے 2 لاکھ 14 ہزار 506 روپے ہو گئی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 17 ڈالر کمی سے 2395 ڈالر ہوگئی، سونے کے ڈیلرز کے مطابق عالمی مارکیٹ میں کمی کی وجہ سے مقامی سطح پر قیمتیں کم ہوئی ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 2200 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 51 ہزار 900 روپےکی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں