چمن میں گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی، 5 افراد جاں بحق

چمن (انتخاب نیوز) چمن بھر میں طوفانی بارش اور سیلاب، مضافاتی علاقوں کا زمینی رابطہ منظع ہوگیا۔ شن تالاب کے علاقے میں گاڑی ریلے میں بہہ گئی، 5 افراد جاں بحق۔ جاں بحق ہونیوالوں میں 3 خواتین، دو بچے شامل ہیں۔ ایک بچہ ریلے میں بہہ گیا جس کی تلاش کا کام جاری، ڈرائیور کو بچا لیا گیا۔ طور پل، محمود آباد، بوغرہ شین تالاب کے علاقے میں سیلابی صورتحال، اڈا کہول، کلی ٹھیکیدار محمدحسن، زمان آباد میں سیلاب سے کئی گھر ڈوب گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں