بلوچستان کابینہ کی حلف برداری پھر منسوخ، اراکین کل حلف اٹھائیں گے، حکومتی ترجمان

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان حکومت کا کابینہ کی حلف برداری سے متعلق نیا اعلان۔ بلوچستان کی کابینہ کل دوپہر 12 بجے حلف اٹھائے ، ترجمان حکومت بلوچستان کے مطابق نو منتخب کابینہ کے اراکین کل دوپہر گورنر ہاﺅس میں حلف اٹھائیں گے۔ صوبائی کابینہ میں 14 وزرا شامل ہوں گے۔ کابینہ سے گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ حلف لیں گے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ صوبائی کابینہ کی حلف برداری آج صبح 11 بجے ہونا تھی جسے منسوخ کردیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں