سینیٹر عرفان صدیقی سینیٹ میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر نامزد

اسلام آباد (انتخاب نیوز) سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر اسحاق ڈار نے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کو باضابطہ خط تحریرکر دیا۔ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے سینیٹر عرفان صدیقی کو سینیٹ میں پارٹی کا پارلیمانی لیڈر نامزد کیا ہے۔ سینیٹر اسحاق ڈار کا چیئرمین سینیٹ کو خط۔ مسلم لیگ (ن) نے پارٹی کے مرکزی رہنما، ممتاز دانشور، شاعر اور ماہر تعلیم سینیٹر عرفان صدیقی کو سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر نامزد کردیا ہے۔ سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر اسحاق ڈار نے جمعرات کو چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضاگیلانی کو باضابطہ خط تحریرکردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے سینیٹر عرفان صدیقی کو سینیٹ میں پارٹی کا پارلیمانی لیڈر نامزد کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں