خیبر پختونخوا میں مکان کی چھت گر گئی، 2بچیوں سمیت 3افراد چل بسے، پانچ زخمی

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک کے بیشتر حصوں میں بارش کا سلسلہ جاری، پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا میں مکان کی چھت گرنے کے تین واقعات پیش آئے، ملبے تلے دب کر 2بچیوں سمیت 3افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ پانچ افراد زخمی بھی ہوئے، ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ حالیہ حادثے کے بعد صوبے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد46ہو گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں