عمران خان کو فراڈ سے آگاہ کروں گا، وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے پر افضل مروت کا ردعمل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کے فیصلے پر شیر افضل مروت برہم ہو گئے، ردعمل سامنے آ گیا، تفصیلات کے مطابق شیر افضل مروت نے کہا کہ عمران خان کو ان کے فیصلے سے آگاہ کروں گا، خان صاحب نے پی اے سی کے فیصلے کو سیاسی کمیٹی میں ریفر نہیں کیا۔رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ عمران خان نے نہ ہی اب تک اپنا فیصلہ تبدیل کیا، نہ کمیٹی اجلاس سے آگاہ کیا نہ ایجنڈے میں ایسی کوئی چیز تھی۔شیر افضل مروت نے ٹوئٹ کیا کہ کل عمران خان سے ملاقات میں اس فراڈ سے آگاہ کروں گا، پی ٹی آئی کو 3 افراد کو ہائی جیک کرنے نہیں دوں گا۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کی جگہ شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین چیئرمین پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی (پی اے سی) بنانےکا فیصلہ کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں