سرکاری ہسپتالوں کو پرائیوٹائیز کرنے کی خبریں من گھڑت ہیں،ظفرمرزا

اسلام آباد: معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا ہے کہ ہیلتھ ریفارمز پی ٹی آئی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حکومت کی جانب سے سرکاری ہسپتالوں کو پرائیوٹائیز کرنے کے حوالے سے تمام خبریں من گھڑت ہیں،ہسپتال حکومت سرپرستی میں ہی چلیں گے لیکن انتظامی امور اور بہتر فیصلہ سازی کیلئے لوکل مینجمنٹ کی خدمات لی جائیں گی،موجودہ ہیلتھ سیکٹر میں مسائل کی زمہ دار سابقہ حکومتوں کی پالیسیاں ہیں،سابقہ ادوار میں ہیلتھ سیکٹر کے مسائل کو کبھی بھی ترجیحی بنیادوں پر حل نہیں کیا گیا۔ہفتہ کوہیلتھ سیکٹر کے حوالے سے اپوزیشن کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا کہ ہیلتھ ریفارمز پی ٹی آئی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،پاکستان کا کووڈ19 کے حوالے سے رسپونس اور تیاریاں دْنیا میں بہترین رہیں،ہم نے جلد ہی اقدامات اْٹھائے جس کی وجہ سے خطے میں ہمارا پہلا کیس تاخیر سے 26 فروری کو رپورٹ ہوا،کیسز میں پھیلاؤ کے حوالے سے پاکستان میں کئی ممالک سے زیادہ تیزی سے کمی آئی۔ ڈاکٹر ظفر مرزانے کہا کہ بروقت فیصلہ سازی اور اللہ کی رحمت سے ہم جلد ہی وباء کو کنٹرول کرنے کی پوزیشن میں آگئے،سمارٹ لاک ڈاؤن، ایس او پیز پر عمل درآمد اور ٹی ٹی کیو کی حکمت عملی پر عمل درآمد کیا گیا،این سی او سی کے قیام سے ملکی سطح پر وباء کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے مانیٹرنگ کے عمل کو بہتر بنایا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں