امیر جماعت اسلامی کی ایس پی پنجگور سے ملاقات، امن کی مخدوش صورتحال پر تبادلہ خیال
پنجگور(مانیٹرنگ ڈیسک)امیر جماعت اسلامی ضلع پنجگور حافظ صفی اللہ اور جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی ضلع پنجگور حافظ سراج احمد نے ایس پی پنجگور سید فاضل شاہ سے انکے آفس میں ملاقات کی، پنجگور کے مخدوش صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر پنجگور میں قتل غارت چوری ڈکیتی عام ہوچکا ہے۔اور خاص طور پر یونین کونسل عیسی اور سندے سر کے پولیس گشت کے بارے میں بتایا کہ دونوں یونین کونسل میں پولیس کا گشت نہ ہونے کے برابر ہے ۔ علاوہ ازیں پولیس کے گشت کی بحالی کے لیے بتایا کہ ایس پی صاحب نے یقینی دہانی کرائی کہ ان شا اللہ یونین کونسل عیسی اور سندے سر کے پولیس گاڑی گشت اور موٹر سائیکل گشت کو متحرک کریں گے اور چور اور ڈاکو کے خلاف موثر کارروائی کریں گے۔
Load/Hide Comments


