سونا700 روپے فی تولہ مہنگا
کراچی (صباح نیوز)ملک میں سونا700 روپے فی تولہ مہنگا ہو گیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 700 روپے اضافے کے بعد ملک میں24قیراط تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 41 ہزار روپے ہو گئی ۔ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 600 روپے اضافے سے 2 لاکھ 6 ہزار 619 روپے ہے۔
Load/Hide Comments


