لیویز کی وردیوں میں ملبوس پرائیوٹ گن مین رکھنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی، ڈی جی لیویز

کوئٹہ(یو این اے )ڈائریکٹر جنرل بلوچستان لیویز فورس نصیب اللہ کاکڑ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیویز کی وردیوں میں ملبوس پرائیوٹ گن مین رکھنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ڈی جی لیویز نے تمام ڈسٹرکٹ کے ڈپٹی کمشنرز کو پیغام جاری کیا ہے کہ پرائیوٹ گن مین کو لیویز کی وردیوں میں رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے ڈی جی لیویز نے لیٹر جاری کر دیا با اثر افراد کی جانب سے پرائیویٹ گن مینوں کو لیویز کی وردیاں پہنانے پر قانونی کارروائی کی جائے گی کسی کو اجازت نہیں دینگے کہ وہ فورس کی وردیوں کو بدنام کرے کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے نہیں دینگے عوام کی جان و مال کی حفاظت کے ذمہ دار فورسز ہے۔ کسی بھی ہنگامی صورت حال کو قابو کرنے کیلئے پولیس و لیویز سمیت تمام فورسز تیار ہے ملک و صوبے پر کسی قسم کی آنچ آنے نہیں دینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں