اوتھل، موٹر سائیکل، کار اور ٹرک میں تصادم ،ایک شخص جاں بحق، 4 زخمی

اوتھل(یو این اے )قومی شاہراہ پر اوتھل کے قریب عبداللہ اسٹاپ کے مقام پر موٹر سائیکل کار اور ٹرک میں تصادم حادثے کے نتیجے ایک شخص موقع پر جانبحق 4 افراد زخمی ہوگئے تفصیلات کیمطابق لسبیلہ کے ضلعی ہیڈکوارٹر اوتھل کے قریب قومی شاہراہ پر عبداللہ ہوٹل کے مقام گزشتہ شب موٹرسائیکل کار اور ٹرک میں تصادم جس کے نتجے میں 1 شخص موقع پر ہی جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے ایدھی اور لسبیلہ ویلیفئر ٹرسٹ کی ایمبولیسوں کے ذریعے زخمیوں اور نعش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوتھل منتقل کردیا جہاں سے دو شدید زخمیوں کو کراچی ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا۔جاں بحق شخص کی شناخت کریم داد کے نام سے ہوئی جو عارضی اوتھل میں رہائش پذیر بتایا جارہا ہے جبکہ کارحب سے اوتھل کی جانب آرہی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں