کوئٹہ ،نالے سے بوری بند لاش ٹیکسی ڈرائیور کی نکلی، پہلی بیوی اور بہو گرفتار
کوئٹہ(یو این اے )ہزارہ ٹاون نالے سے ملنے والی بوری بند لاش ٹیکسی ڈرائیور کی نکلی۔ سیریس کرائم انوسٹی گیشن ونگ نے شک کی بنیاد پر پہلی بیوی اور بہو کو حراست میں لے لیا۔ جبکہ مقتول کی گاڑی برآمد کر لی۔ پولیس ذرائع کے مطابق 11جون کی شب بروری پولیس کو ہزارہ ٹائون میں امام بارگاہ کے قریب واقع نالے سے بوری بند لاش ملی تھی جسے نامعلوم افراد نے مقتول کو قتل کرنے کے بعد جسم کے 14 ٹکڑے کر کے بوری میں بند کر کے پھینک دی تھی۔ پولیس نے لاش شناخت کیلئے سول ہسپتال کے مردہ خانے میں رکھ دی تھی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ لاش کی شناخت ہزارہ ٹائون کے علاقے علی ٹائون کے رہائشی حسین علی حیدری ولد پائند خان کے نام سے ہوئی ہے۔ جو ٹیکسی ڈرائیور تھا مقتول کی گاڑی پولیس نے گزشتہ روز علی آباد کے میدانی سے برآمد کر لی۔ ذرائع نے بتایا کہ مقتول نے تین سال قبل دوسری شادی کی تھی دو بیٹے بیرون ملک میں ہیں۔ دوسری شادی کرنے پر اکثر پہلی بیوی سے جھگڑا رہتا تھا۔ سیریس کرائم انوسٹی گیشن ونگ نے شک کی بیناد پر پہلی بیوی اور مقتول کی بہو زیر حراست میں


